کینیڈا نے درآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار پہلی جولائی سے کینیڈین حکومت نے امریکی امپورٹس پر دس سے پچیس فیصد تک کے اضافی ٹیکس کا نافذ ہو جائے گا۔

اوٹاوا حکومت نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈورنلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا درآمد کی جانے والے مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کے جواب میں کیا ہے۔

ان محصولات کے نفاذ کے اعلان سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ ٹروڈو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ بچا نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY