دنیا کی سب سے وزنی خاتون کا متحدہ عرب امارات میں انتقال

0
1077

Published on: 26 Sep 2017

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون ایمان احمد العبدالآتی کا انتقال ہو گیا ہے۔ رواں ماہ 9 ستمبر کو انہوں نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی۔ مرحومہ ابو ظہبی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ عارضہ قلب اور گردوں کی خرابی قرار دیا ہے جبکہ موت سے قبل ان کا وزن 100 کلو گرام تھا۔

دنیا کی وزنی ترین خاتون کا اعزاز رکھنے والی خاتون کو رواں سال مئی میں ابو ظہبی لایا گیا تھا، جہاں 20 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال اور علاج کر رہی تھی۔ اس سے قبل وہ علاج کے لیے اپنی بہن کے ہمراہ ہندوستان بھی گئی تھیں، جہاں وزن میں کمی کی سرجری کے ذریعے ان کا وزن 300 کلو گرام کم کیا گیا تھا۔ وہ 500 کلو گرام وزن ہونے کی وجہ سے 25 سال سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکل پائی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY