سعودی عرب کی ابوظبی میں سعودی حکام اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کی تردید

0
881

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے حالیہ دورہ یو اے ای کے دوران سعودی عہدیدار سمیت مشرق وسطیٰ کےحکام سے ملاقات کی تھی۔ تاہم عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ مملکت کے نمائندوں نےگزشتہ اتوارکو ابوظبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شرکت کی تھی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات میں کسی سعودی نمائندے کی موجودگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY