خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کا اعلان

0
657

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثی سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے اور ہم کسی بھی کشیدگی میں سعودی عرب کی مدد کیلئے موجود ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کشیدگی حوثیوں کی جانب سے ہو یا پھر کسی دوسرے ملک کی جانب سے، سعودی عرب کی سکیورٹی کو چیلنج کرنے والے کسی بھی اقدام کے دفاع میں سامنے آئیں گے اور پاکستان تمام دستاب وسائل استعمال کرے گا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک چیز بہت واضح ہونی چاہیے اور وہ یہ کہ سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع میں سامنے آئیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY