الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے فوری نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ڈی آر اوسید ندیم حیدر نے فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے فوری نکلنے کا حکم دیا ہے، اس حلقے میں آج ضمنی انتخاب جاری ہے۔
ڈی آر او سید ندیم حیدر نے اس ضمن میں پولیس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا ہے کہ پولنگ کے دوران کوئی رکنِ اسمبلی نہیں آ سکتے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔











