پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی اور کراچی کے عوام کو پیپلزاسکوائر کے طرز پر جگہ جگہ منصوبے بنائیں گے اور مسائل کم کریں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں پیپلزاسکوائر کی افتتاحی تقریب میں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘آج ہم کراچی میں خصوصی یوم آزادی منارہے ہیں اورمنصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ یہ منصوبہ کراچی اور کراچی کی گورننس، عوام کے مسائل میں کمی لیے ایک انقلاب کی شروعات ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کی طرف توجہ دی ہے اور ہماری مسلسل شکایت ہے کہ ہمارے صوبے بلکہ پوری صوبائی حکومتوں کو این ایف سی اوراٹھارویں ترمیم کے بعد ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے وسائل کی کمی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں’۔

پیپلزاسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں جب بھی موقع ملا تو اپنے حق کے لیے جدوجہد کریں گے لیکن اپنے کم وسائل میں دوسرے کام نکال رہے، عوام کے مسائل کا حل پھر بھی نکالتے ہیں’۔

SHARE

LEAVE A REPLY