عائشہ گلالئی نے کہا ہےکہ عمران نیازی کا تحریک انصاف میں سے تختہ الٹ گیا ہے اور اب ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اکبرایس بابر،وجیہہ الدین دیگرایم این ایزاورایم پی ایزمیری قیادت میں آنےکوتیارہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کااجلاس ہوگا،جس میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب پٹڑی سے اترگئے ہیں،پرویزخٹک ایک ٹھیکیدار اورکرپٹ شخص ہے اسکووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنادیا گیا،آپ کوپی ٹی آئی میں اس وقت نظریاتی کارکن نظرنہیں آئے گا،پی ٹی آئی میں فردوس عاشق،فواد چودھری،علیم خان،بابراعوان جیسےلوگوں نےقبضہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے،منافق،کردار سے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے،عمران خان خواتین کا استحصال کررہے ہیں،آوازاٹھائی تومیرے خلاف ریفرنس دائرکردیا،نیازی صاحب کی زبان میں گالی اورکیچڑہے،کیا نیازی صاحب جیسا شخص کرپشن فری پاکستان بنائے گا؟

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے، ،نیازی صاحب کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کرپشن سے انکا کوئی تعلق نہیں،لاہور کے ایک لینڈ مافیا کے ساتھ ملا ہوا آدمی کیسے نیا پاکستان بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب پاپولرنہیں،لاہورکا الیکشن ہارگئےہیں،یاسمین راشد اورپی ٹی آئی کےووٹرزکے ساتھ ہمدردیاں ہیں۔

عائشہ لالئی نے کہا کہ عمران خان نےکہا تھاشیخ رشید کوچپڑاسی تک نہ بناؤں مگراس کووزیراعظم کا امیدواربنادیا،کیا عمران خان کوشیخ رشید کے علاوہ پارٹی میں وزیراعظم کا کوئی امیدوارنہیں ملا؟
قبل ازیںالیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عائشہ گلالئی اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور جواب جمع کرایا۔
عمران خان کے وکیل نے بھی عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری دستاویزات جمع کرادیں ، الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

SHARE

LEAVE A REPLY