وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن کے ساتھ رابطے ہیں ان کا نام نہیں بتاسکتا، ان کے لیے مسئلے بنتے ہیں، پی ٹی آئی کی پارٹی میٹنگ میں مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق بھی باتیں ہوئی ہیں،مناسب ہوگا کہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور بات آگے بڑھائی جائے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود جاکر اپوزیشن لیڈر سے ان کی سیٹ پر جاکر ملے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات نہ کرنےکی بات میں کوئی منطق نہیں،پی ٹی آئی نے اب تک آف دی ریکارڈ ملاقات میں بھی پالیسی تبدیل کرنے کی بات نہیں کی، پہلے اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور پی ٹی آئی ایوان کی کمیٹیوں میں واپس آئے۔
ایک اور خبر کے مطابق
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ خواجہ شیراز، علی محمد خان اور فیصل امین گنڈاپور اجلاس سے ناراض ہو کر چلےگئے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ شیراز، فیصل امین گنڈاپور کو اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی رکنے کے لیے آوازیں دیتے رہے۔ فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں نہیں بیٹھنا چاہتا۔













