پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا۔ کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ منصف اللّٰہ کو جوابدہ ہیں، صرف صحیح فیصلہ دینے والا جج جنت میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کروانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کو ثبوت اور سی ڈیز جمع کروائی ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان چھین کر سازش کی گئی، ہم نے تمام شکایات عدالت کے سامنے رکھیں۔

لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار کا لفظ لکھنے پر چیف جسٹس برہم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحفظات دور کرنے کے احکامات دیے۔ آئی جی اور انتظامیہ نے 700 صفحات کا جواب جمع کروایا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بنگلادیش میں بائیکاٹ کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ ہم نے 1985 کا بائیکاٹ دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کو کارنر میٹنگ تک کرنے نہیں دی جارہی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل پشاور ہائی کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا۔ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے، ہمارے پاس ایک متبادل پلان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جس طرح اٹھایا گیا اس سے دنیا میں بدنامی ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY