قطری شہزادے شیخ حمد بن جاسم نے پاناما معاملے پر سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے ارکان کو اپنے محل آنے کی دعوت دے دی ۔
ذرائع کے مطابق قطری شہزادے کا جوابی خط جے آئی ٹی کو مل گیا ،جس میں شیخ حمد بن جاسم نے تحقیقاتی ٹیم کو سوال و جواب کے لئے اپنے محل بلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوابی خط میں شہزادے نے قطر آنے والی ٹیم کے ممبران کا نام اورآنے کی تاریخ مانگی ہے۔
قطری شہزادے کو جے آئی ٹی نے آخری خط لکھا جس کا جواب انہوں نے جے آئی ٹی کے نام ارسال کیا ،جوا نہیں موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قطری شہزادےنے خط میں جے آئی ٹی ارکان کو جواب دینے پر آمادگی ظاہر کی اور کہاکہ میرے محل آکر مجھ سے سوال و جواب کریں ،میں تمام جواب دوں گا اور دستاویزی ثبوت دینے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے قریبی ساتھی نےجواب میں قطری شہزادےکی معاونت کی،جو گزشتہ دو روز سے دوحہ میں موجود تھے۔
قبل ازیں جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو لکھا کہ آپ پاکستانی دائرہ اختیار تسلیم کر چکے اور آپ دائرہ اختیار سے انکار نہیں کرسکتے۔جےآئی ٹی نے قطری شہزادے کو لکھا کہ آپ سےخط کی تصدیق نہیں تفتیش مطلوب ہے۔













