ٹرمپ اپنے لیے ایک باعزت واپسی کی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ترجمان ایرانی فوج

0
1012

ایرانی افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی حقائق پر عمل کرنے کے بجائے زیادہ تر نعروں، ٹوئٹس اور میڈیا مہمات میں سرگرم رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نےکہا کہ ٹرمپ اب جنگ اور جاری بحرانوں سے نکلنےکا راستہ تلاش کر رہے ہیں اور اپنے لیے ایک باعزت واپسی کی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران نے عملی طور پر دنیا کو دکھا دیا ہےکہ اصل طاقت ایرانی عوام کے عزم، ایرانی جنگجوؤں کی جرات اور اسلامی انقلاب کے رہبر کی قیادت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو کبھی دنیا کی سب سے طاقتور فوج سمجھا جاتا تھا، لیکن آج عالمی رائے عامہ یہ سمجھ چکی ہےکہ اس طاقت کا بڑا حصہ پروپیگنڈا اور مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ایران نے میدان جنگ میں اپنے دشمنوں کو جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہےگا، نعرے، ٹوئٹس اور نفسیاتی جنگ امریکا کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

امریکی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل شکارچی نے کہا کہ ٹرمپ کی ہر کارروائی کے بدلے امریکا کو کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور آئندہ اسے مزید بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY