نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک۔ یاسر رفیق) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے گائے ذبح کرنے والے مسلمانو ں کوا لٹا لٹکانے کی دھمکی دیدی۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے تیسری بار وزیر اعلیٰ بننے والے رمن سنگھ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ سے ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق گائے ذبیح کرنے کے معاملے پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ نے مسلمانوں کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
رمن سنگھ نے گائے ذبح کرنے کے معاملے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جو بھی گائے ذبح کرے گا ہم اسے الٹا لٹکا دیں گے












