قومی کتاب میلہ اور ہم ۔۔ نصرت نسیم

0
790

جہاں چاہ وہاں راہ

گزشتہ چند برسوں سے قومی کتاب میلے میں شرکت کرکے بے پایاں خوشی ہوتی ہے کہ جہاں پاک چائنا سنٹر کی چھت تلے ڈھیروں ڈھیر کتابیں، اورکتابوں کے علاوہ صاحب کتاب اورپاکستان بھر سے آئے ہوئے معروف ومشہور اہل قلم سے نہ صرف ملاقات ہو جاتی ہے بلکہ ان کے ادب پارے ان کی شاعری انہی کی زبانی سننے کا نادر موقع ہاتھ آتا ہے ادب اور رفتار ادب پر فکر انگیز گفتگو سننے کو ملتی ہے اورعوام کا ہجوم وجوش خروش دیکھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے کہ کتاب ابھی زندہ ہے
ہاں تو ہم کہہ رہے تھے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس دفعہ بھی ارادہ تھا کہ کتاب میلے میں شریک ہوں مگرنسیم گھر پر نہیں تھے بیٹے کی ٹریننگ چل رہی تھی اور عین 20 اپریل کو اسلام آباد میں شادی تھی اورظہرانہ تھا بھائی کے ساتھ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی تو مزید الجھن و کرب کا شکار ہوئی کہ اسلام آباد تک جاکر بھی کتاب میلے میں نہ جاسکوں تو یہ کتنی زیادتی ہے خیر دل سے دعا کی کہ رخصتی جلدی جلدی ہوجائے تو شاید کچھ بات بنے بھائی کے کانوں میں بھی بات ڈال دی اورہمیشہ کی طرح معاملہ اللہ کے سپرد کر کے مطمئن ہو گئ اور پھر میرے اللہ نے ایسا کرم کیا کہ بارات کھانا رخصتی سب جلدی جلدی ہوگئے واپسی کے لئے گاڑی میں بیٹھے توبھای نے اس شرط کے ساتھ کہ زیادہ وقت نہیں لگانا گاڑی چائنا سنٹر کی طرف موڑدی 4بجے ہم کتاب میلے میں تھے بھابھی اور بہو کو نیچے چھوڑ کر بھتیجے کے ساتھ بھاگم بھاگ اوپر پہنچی دو تین کمروں میں جھانکا تو پروگرام ختم ہو چکے تھے کوریڈورمیں صغری صدف نظرآئیں انہوں نے راہنمائی کی کہ کتاب خوانی کا سیشن چل رہا ہے وہاں پہنچی تو فا طمہ حسن پڑھ رہیں تھیں کافی دیر انہیں سنا نگاہ دوڑاکرمعروف و شناسا چہروں کو ڈھونڈا مگر کوئی دکھائی نہ دیا باہر نکلتے ہوے آمین کنجاہی نظر آے بات کرنے کا موقع نہیں تھا سلام پر ہی اکتفا کیا بھتیجے حیدر کا ہاتھ تھام کر نیچے آئی تو سب منتظر تھے بہو کہنے لگی ابھی آپ کے نام کی اناؤنسمنٹ ہوئی ہے کہ آپ کے لئے ایک پرائز ہے میں نے حیرت سے مسکراکر کہااوہ نہیں تمہیں غلط فہمی ہوی ہے بھلا مجھے کون انعام دے گا

پوتی کے ساتھ کچھ تصویریں حیدر نے لیں اورباہر کی طرف قدم بڑھانے کو ہی تھے کہ اچانک متحرم ناصر علی سید صاحب نظر آگئے دیکھتےہی بہت گرم جوشی وتپاک کے ساتھ ملے میں نے اپنے بھائی تمثیل اوراہل خانہ کا تعارف کروایا تو سب کے ساتھ بہت خوش اخلاقی سے پیش آے
خوش اخلاقی و خوش مزاجی سید صاحب کی شخصیت کا خاصہ ہے لبوں پر ہردم کھیلتی ہو ی مسکراہٹ اور انکساری جو دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا لے تمثیل تو پہلے بھی مل چکے تھے باقی اہل خانہ نے بھی انہیں پسند کیا
سب سے مل چکے توکہنے لگے میں قرعہ اندازی میں مصروف تھا آپ کو داخل ہوتے دیکھا میں نے دودفعہ آپ کے نام کی اناؤنسمنٹ کروائی اچھا میں نے بہو کی طرف دیکھا ہاں یہ لوگ مجھے بتا رہے تھے مگر میں نے کہا کوئی اورنصرت ہوگی نہیں بھئ ہم نے نصرت نسیم کے ساتھ رسالپور بھی کہا تاکہ کوئی مغالطہ نہ ہو اچھا قرآن مجید کے ایک آدھ نسخہ باقی ہے میں دیکھتا ہوں یہ کہہ کر تیزی سے ریسیپشن کی طرف گئے اور پھر سے اناؤنسمنٹ کروائی اور کتابوں میں سے افضل واعلی معجز نما کتاب کا تحفہ پیش کیا میری پوتی خدیجہ کو بھی پیار سے بلا لیا میں نے تشکر کا اظہار کیا تو اپنے ہاتھ میں پکڑی شاعری کی دوکتابیں بھی تحفتا”پیش کیں جسے میں نے رب کی شکر گزاری اوران کے شکریے کے ساتھ وصول کیا پھر باہر تک دعاوں کے ساتھ رخصت کرنے آے جس پر سب ان کے حسن اخلاق کے گرویدہ ہوے اکثر مشہور ومعروف لوگوں کو قریب سے دیکھیں تو ایک تکبر وشان استغنا سے ملیں گے کہ دل برا ہو جاتا ہے جب کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر دل کہتا ہے کہ اعلی اخلاق وانکساری سے بڑھ کر کوئی خوبی نہیں دل سے ان کے لیے بہت سی دعائیں نکلیں بھتیجے حیدر تمثیل نے ان لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا گاڑی میں بیٹھی تو حیدر اوربھای تمثیل کے لیے رل سے دعائیں نکلیں کہ جنہوں نے میری خواہش کا احترام کیا
آنے کی خواہش شدید تھی معاملہ اللہ کے سپرد کیا تو راستے خود آسان ہوگئے کہ جہاں چاہ وہاں راہ قرآن مجید کو سینے سے لگایا اس کا ملنا نیک فال اورپیغام سمجھا شاعری کی کتابیں دیکھیں تو وہ بھی اہل بیت کی محبت میں لکھی گئیں مختصر وقت میں دو اہم شخصیات سے ملاقات بیش بہا کتابوں کا تحفہ سر جھکا کر رب العزت کاشکر اداکیا اوردل نے کئ پیغام وصول کئےکہ رب تو دلوں میں بستا ہے

نصرت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY