نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے تمام 4 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم کی ٹریننگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور انہیں اس سلسلے میں جلد اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔
اتوار کو قومی ٹیم کے ٹیسٹ کے پانویں اور آخری مرحلے میں تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے البتہ اس کا حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔
مشہور ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق توقع ہے کہ کھلاڑی جلد کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن سے نکل آئیں گے اور منگل کو کوئنزلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ 18دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز سے قبل ٹریننگ کریں گے۔
ٹی20 میچوں سے قبل پاکستان اے ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد ٹی20 سیریز کے اختتام پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی منعقد ہو گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔












