سعودی عرب کے سکیورٹی اہلکاروں نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے چھوڑے گئے دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون کو فضا ہی میں تباہ کر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کی تصدیق سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی طرف سے بھی کر دی گئی ہے۔ اس اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ ڈرون بھی نجران کے ہوائی اڈے کی جانب بھیجا گیا تھا اور اسے سعودی ایئر فورس نے راستے میں تباہ کیا۔

یمنی حوثی ملیشیا کی طرف سے مسلسل تیسرے دن نجران کے ہوائی اڈے کو ڈرون سے ٹارگٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY