امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے مسلسل اثرات کے باعث برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت تقریباً 2 پاؤنڈ فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 5 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ڈیزل کی اوسط قیمت 199.52 پینس فی لیٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حالیہ اضافے نے جولائی 2022 میں توانائی کے اہم پیداواری ملک روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد قائم ہونے والا 199.22 پینس فی لیٹر کا پچھلا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔












