امريکی رياست کيليفورنيا کے ايک شہر ’تھاؤزينڈ اوکس‘ کی ايک بار ميں ايک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک کر ديا ہے۔ لاس ايجنلس سے تقريباً چاليس ميل کے فاصلے پر واقع اس شہر ميں يہ واقعہ بدھ کی شب قریب گيارہ بجے پيش آيا۔
اس دوران حملہ آور بھی ہلاک ہوا تاہم فی الحال يہ واضح نہيں کہ وہ پوليس کی جوابی کارروائی ميں مارا گيا يا پھر اس نے خود کشی کی۔ مقامی حکام نے بتايا ہے کہ حملے کے وقت بار کالج کے طلباء سے بھری ہوئی تھی اور اس واقعے ميں لگ بھگ بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔ امريکا ميں فائرنگ سے بڑے پيمانے پر ہلاکتوں کا يہ دو ہفتوں ميں دوسرا واقعہ ہے۔












