امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیونسٹ ملک کے جوہری پروگرام پر عالمی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
انہوں نے آج بروز پیر منیلا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پیونگ یانگ پر نئی پابندیاں اسی بات کا ثبوت ہیں۔
ایک سکیورٹی فورم میں شرکت کے لیے فلپائن میں موجود ٹؒلرسن نے کہا کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو اپنا میزائل پروگرام ترک کرنا ہو گا۔












