ایسٹر بم حملوں کے بعد سری لنکا کی حکومت نے اپنے ملک میں موجود چھ سو غیر ملکیوں کو نکال دیا ہے اور ان میں تقریبا دو سو مسلمان مبلغین بھی شامل ہیں۔

کولمبو حکومت نے مذہبی ویزوں کے اجراء میں بھی سختی لانے کا عندیہ دیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر داخلہ کے مطابق مذہبی مبلغین ملک میں قانونی طور پر داخل ہوئے تھے لیکن کریک ڈاؤن کے دوران پتا چلا کہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی وہ مقیم ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق انہیں جرمانے کرنے کے بعد ملک بدر کیا گیا۔

سری لنکا کے وزیر داخلہ نے ملک بدر کیے جانے والوں کی شہریت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا لیکن پولیس حکام کے مطابق مبلغین کا تعلق بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان سے تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY