امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان

0
955

امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں۔

محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسےسنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی اور محمد خروین کو رہا کیا گیا اور انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن یہ شہری بعد میں دوبارہ پُرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان شہری عبداللہ حاجی زادہ، ناصر احمد توحیدی، جاوید احمدی، بحر اللہ نوری اور ذبیح اللہ مہمند سمیت دیگر کو کم عمر بچوں پر حملے کرنے، جنسی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر سنگین جرائم پر گرفتار کیا گیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں انہیں امریکا سے نکال دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY