نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 79 واں جشن آزادی روایتی جوش و جذبے اور شایان شان انداز میں منایا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ، ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسلری کے لان میں پرچم کشائی کی۔
یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائےگئے۔












