ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی راکٹ کار تیار

0
158

برطانوی پائلٹ اور ذہین دماغوں نے مل کر 1000میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھنے والی راکٹ کار تیار کرلی ہے جس کی گزشتہ روز کامیاب آزمائش کی گئی جس نے آٹھ سیکنڈ میں تین سوکلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار کو چھو لیا۔
اس گاڑی کی برطانیہ کے ٹاؤن کارنول ائیرپورٹ پرآزمائش کی گئی تاہم آئندہ سال اس راکٹ کار سے سولہ سو کلو میٹر فی گھنٹے کا ہدف حاسل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا جائیگا۔

اس انوکھی کار کا کاک پٹ ایک فائٹرپائلٹ جہاز کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا۔
12فٹ لمبی بلڈ ہاؤنڈنامی اس گاڑی کے نیچے800بریک پاور کا انجن،پیچھے ٹائفون فائٹر جیٹ انجن اور اوپری حصے پر200کلوگرام وزنی فیلکن راکٹ نصب کیا گیا ہے۔

اس راکٹ کار کو برطانوی ریسنگ ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ کی غرض سے ڈیزائن کیا ہے جسکا وزن6ٹن ہے اور اسکے پہئے نرم دھات سے تیار کیے گئے ہیں۔

بلڈ ہاؤنڈنامی یہ گاڑی فقط ایک سیکنڈ مین ساڑھے چار فٹ بال گراؤنڈ عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ42سیکنڈوں میں اسکی رفتار1ہزار50میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔

دنیا کی سب سے تیز رفتار گاڑی کیلئے پیرا شوٹ اور ائیر بریک کو یکجا کرتے ہوئے دنیا کے سب سے مضبوط بریکس تیار کیے گئے ہیں جو اس گاڑی کو سیکنڈوں میں160میل فی گھنٹہ کی رفتار پر لانے اور بعد ازاں مکمل طور پر روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY