دنیا بھر میں سال 2000 کے بعد سے اب تک 14 بڑے تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں

0
1026

ترکیہ اور شام میں پیر کو سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے بعد اب تک چار ہزار سے زائد اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ ملکوں میں اب بھی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

زلزلے سے صرف ترکیہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جہاں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی رضا کار مصروف ہیں۔

دنیا بھر میں سال 2000 کے بعد سے اب تک 14 بڑے تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

سال 2000 کے بعد آنے والے زلزلوں کی تفصیل

 بائیس جون 2022: افغانستان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے 1100 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

 چودہ اگست 2021: کیربین ملک ہیٹی میں سات اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2200 سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

 اٹھائیس ستمبر 2018: انڈونیشا میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے سے 4300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے،،،

 پچیس اپریل 2015: نیپال میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے 8800 سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

گیارہ مارچ 2011: جاپان کے جنوب مشرق میں نو اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے بعد سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب ریکارڈ کی گئیں۔

 بارہ جنوری 2010: ہیٹی میں سات اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس زلزلے سے ملک بھر میں تین لاکھ 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

 بارہ مئی 2008: چین کے مشرق میں سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 87 ہزار 500 اموات واقع ہوئیں۔

 چھبیس مئی 2006: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں چھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 5700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

 آٹھ اکتوبر 2005: پاکستان میں سات اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔ ان ہلاکتوں میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔
مارچ 2005،28: انڈونیشیا کے شمالی جزیرے سماترا میں آٹھ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کے باعث لگ بھگ 1300 افراد ہلاک ہوئے۔

 اکتوبر,26 2004: انڈونیشیا کے قریب بحریہ ہند میں نو اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کے نتیجے میں درجنوں ملکوں میں دو لاکھ 30 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔

 دسمبر26. 2003: ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں چھ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 50 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔

 مئی اکیس 2003, : الجزائر میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

 جنوری چھبیس 2001: بھارت کی ریاست گجرات میں سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY