مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت، کنٹرولڈ حکومت اور کنٹرولڈ میڈیا ہے، جبکہ الیکشن 2018ء بھی ایک کنٹرولڈ سسٹم کے تحت کرائے گئے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ قوم نا اہل، نالائق اور پروٹوکول کی دلدادہ حکومت کو بھگت رہی ہے، لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تک چلتا نظر نہیں آتا۔
ان کاکہناتھاکہ نواز شریف نے اپنے دورمیں بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں، اب قوم کو آئے روز مہنگائی کے تحفے دیئے جا رہے ہیں۔











