پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ اور شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔

عوام کے لیے پارکنگ انتظامات
کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارکنگ کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے
نیشنل کوچنگ سینٹر (چائنا گراؤنڈ) پارکنگ برائے میڈیا

کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر مذکورہ بالا مقام پر اپنی گاڑی پارک کریں گے۔

ملینیئم سے آنے والے میڈیا کے حضرات اسٹیڈیم روڈ (پیر صبغت اللّٰہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر مذکورہ بالا مقام پر اپنی گاڑی پارک کر سکیں گے۔

نیو ٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللّٰہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر مذکورہ بالا مقام پر اپنی گاڑی پارک کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY