سابق امریکی صدر باراک اوباما کے نائب صدر جو بائیڈن نے بھی سن 2020 کے صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے اس مناسبت سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکمل آٹھ برس وائٹ ہاؤس میں مل گئے تو وہ اس قوم کے بنیادی کردار کو تبدیل کر دیں گے۔
سینیئر امریکی سیاستدان جو بائیڈن کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے طلب گار امیدواروں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے حصول کے لیے کئی اور سیاستدان بھی سامنے آ سکتے ہیں۔












