امريکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے سولہ باشندوں کی امريکا داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان افراد پر يہ پابندی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل ميں ملوث ہونے کے شبے میں لگائی گئی ہے۔
سعودی شہريوں پر سفری پابندی محکمہ خارجہ کے ايک قانون کے تحت لگائی گئی ہے، جس کے مطابق اگر وزير خارجہ کے پاس اس بارے ميں مستند معلومات ہوں کہ متعلقہ اشخاص يا حکومتيں بد عنوانی کی بڑی وارداتوں اور انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزيوں ميں ملوث رہے ہيں، تو ان پر يہ پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
جن سعودی افراد پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کے بارے ميں يہ واضح نہيں کہ آيا ان کے خلاف سعودی عرب ميں کوئی عدالتی کارروائی جاری ہے يا نہيں۔












