دل عشاق میں زنده محمد ابن – جعفر ہیں
کہ نور سید – بطحا محمد ابن – جعفر ہیں

نہ کیوں وہ تیغ کے جوہر دکھائیں جنگ فارس میں
کہ جاان حیدر و حمزہ محمد ابن – جعفر ہیں

وہ ہیں داماد بی بی فاطمہ اور شاہ خیبر کے
ہمارے اس لیے آقا محمد ابن جعفر ہیں

سخاوت میں وجاہت میں دیانت میں صداقت میں
ابوطالب ترا جلوہ محمد ابن جعفر ہیں

ملنگوں کے لیے قبلہ نہ کیوں ہو آپ کا روضہ
کہ داماد علی مولا محمد ابن جعفر ہیں

ہے مرقد آپ کا ایرانیوں کے واسطے نعمت
کہ ان پر میرباں مولا محمد ابن جعفر ہیں

علی یہ سوچ کر ان کو ہمیشہ ساتھ رکھتے تھے
کہ میرے بھائی کا چہرا محمد ابن جعفر ہیں

ہوئی ہے تربیت جن کی علی کے پاک آنگن میں
وہ ماہ سیدہ اسما محمد ابن جعفر ہیں

بلال حق نوا کلثوم بی بی کا میں خادم ہوں
مرے والی مرے مولا محمد ابن جعفر ہیں

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY