عجیب رسم چلی ہے قضا کے موسم میں
کوئی نہ ہاتھ ملائے سزا کے موسم میں
یہ کس گناہ کی پائی سزا زمانے نے
کہ سانس رکنے لگا ہے ہوا کے موسم میں
بڑا زمانہ لگے گا پلٹ کے آنے میں
جوہم سے دور ہوئے ہیں وباکےموسم میں
اے چشمِ نم تری دریا دلی کا کیا کہنا
میں خالی ہاتھ کھڑا ہوں عطا کے موسم میں
شکیل خواب بھی رخصت ہوئےہیں نیند کے ساتھ
یہ کون بول رہا ہے خطا کے موسم میں
شکیل اختر













