اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر منگل کے روز سے شروع ہوں گی۔

امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں 120 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت متنازعہ مگر اہم عالمی امور پر اظہارِ خیال کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک سفارت کاروں نے اس اجلاس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار حکومت کے کریک ڈاؤن کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ یمنی تنازعہ، شام میں قیام امن کی صورت حال، ایران، افغانستان اور جنوبی سوڈان میں پیدا شدہ مسلح تنازعات بھی زیر بحث لائے جا سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY