پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن عمران خان کے پیچھے لگ گئی وہ بچ نہیں سکیں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اگر جمہوریت سے یوٹرن لے کر ڈکٹیٹر سائیڈ پر جائیں گے اور سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو لٹکادیں گے اور اپوزیشن لٹک جائے گی اور وہ خود بچ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ضیاء الحق سے زیادہ کوئی ڈکٹیٹر ہوگا، وہ کچھ نہیں کرسکا۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو بھی ضیاء الحق کی سیاست سے یوٹرن لینا پڑا اور وہ ڈائریکٹ سیاست میں آگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY