پاکستان توڑنے والوں کو تمغے ملے اور بچانے والےغدار۔ندیم نصرت

0
137

 لندن .سید کوثر کاظمی ۔ایم کیو ایم لندن راہنما ندیم نصرت کی پریس کانفرنس

ندیم نصرت نے کہا کہ اگست کو جو جذبات میں دکھ میں نعرا لگا اس پر اس وقت کے آرمی چیف سے نام لیکر معافی مانگی گئی لیکن کسی نے معافی پر کان نہیں دھرے اور راتوں رات پورے ملک میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو بند کر دی گیا بلکہ لوٹ لیا گیا .

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ  پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانا یا ملک توڑنے کا نعرہ بڑا تھا۔پاکستان توڑنے والوں کو تمغے ملے اور بچانے والوں کو غدار قرار دیا گیا الطاف حسین کے بارے مائنس ون فارمولہ اس لیے کامیاب کروارہے کیو مکہ وہ مہاجروں کے قائد ہیں۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہلوایا گیا کہ بھارتی جاسوس گھلبوشن کی الطاف حسین سے روابط ہونگے۔بھارتی جاسوس کے الطاف حسین سے روابط پر نبیل گبول نے الطاف حسین کو بھی پھانسی دینے جیسی باتیں کیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس موجود ہیں جس میں عزیر بلوچ کے بھارت سے روابط تھے۔
نبیل گبول کا قریبی دوست عزیر بلوچ ہے۔ن پیپلز پارٹی کے قائدین کے عزیر بلوچ سے تعلقات تھے تصاویر منظر عام پر ہیں

 ملک دشمنی کے الزام میں نبیل گبول جیسے سہولت کاروں کو پکڑا جائے۔ملک دشمنی میں سیاسی رہنماوں کے علاوہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے سربراہان بھی ملوث ہیں۔ سابق وزیر اعلی سندھ وزیر اعلی سندھ بنتے ہی قائد اعظم کے دربار جانے کی بجاے عزیر بلوچ کی زیارت کو پھنچے .

ندیم نصرت نے کہا کہ لندن .وزیر داخلہ کی ناک کے نیچے ایک انتہا پسند کالعدم جماعت ایک فرقے کے خلاف کافر کافر کا نعرا لگاتی ہے اور وزیر داخلہ انھیں افراد سے ملاقاتیں کرتے ہیں پاکستان بنانے کے لیے قربانیاں دینے والے غیر مسلم اور ملک دشمن آج محب وطن بنے بیھٹے ہیں۔برصغیر میں پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی امیدوں کا گڑھ بننا تھا لیکن کالعدم جہادیوں نے نظریہ ہی تبدیل کر دیا۔پاکستان کو دو لخت کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ دنیا میں کمیشن حقائق اور واقعیات کو سامنے کے بنتے ہیں یہاں کمیشن کی رپورٹس ہیں دبا دی جاتی ہیں۔

ندیم نصرت کے مطابق اسامہ بن لادن جیسے لوگوں کو ملک میں پناہ دینے والے کس منہ سے محب وطن کی باتیں کرتے۔خواجہ آصف جیسے لوگ فوج کو گدھ کہتے ہیں لیکن الطاف حسین کے ایک نعرہ پر ملک دشمن قرار دے دیا۔ہماری محب وطن پر سوالیہ نشان لگائے جاتے ہیں ہمارے دل دُکھی ہیں۔عمران خان بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کر کے محب وطن ہیں ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر قدیر خان کو بھی مہاجر ہونے پر نشانہ بنیا گیا مہاجروں پر جتنا ظلم ہوگا اتنا ہی ردعمل سامنے آئے گا۔عمران خان. 62 63 کی روح سے نا اہل ہیں وہ کسی بھی عھدے پر فائز نہیں ھو سکتے .

SHARE

LEAVE A REPLY