آئندہ ہفتے پاناما کیس کی سماعت نہیں ہو گی، سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کے لیے فائنل کازلسٹ جاری کر دی، سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں 4 بنچ مقدمات کی سماعت کرے گی۔

پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کی عدم دستیابی پر پاناما کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کی گئی تھی۔

تاہم جسٹس عظمت سعید اب تک راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے پاناما کیس کی سماعت کرنے والا بنچ آئندہ ہفتے کے لیے تشکیل نہیں دیا جا سکا

SHARE

LEAVE A REPLY