لندن پہنچنے کے بعد سے بیگم کو ہوش میں نہیں دیکھا،نوازشریف

0
1021

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ جب سے لندن پہنچا ہوں اپنی بیگم کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ بیگم کلثوم کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے،جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو حسن نواز نے کہا کہ آپ سیدھے اسپتال آجائیں، بیگم کلثوم کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسپتال پہنچنے کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، آج ان کا اسکین ہوا ہے، دعاہے اللہ تعالیٰ کلثوم کوصحت دے۔

نواز شریف نے کہا کہ قوم نے دعاؤں میں بیگم کلثوم کو یاد رکھا ان کا شکرگزار ہوں، ان کی حالت تشویشناک ہے، دنیا بھر کے بیماروں کو اللہ تعالیٰ صحت عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں اپنی بیوی کو وقت نہ دے تو اسے دکھ تو ہوتا ہے، میں جب سے آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ روز طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY