نیب نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

1
1073

نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، اسحاق ڈار اور اہلیہ کی 6 لگژری گاڑیوں کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دبئی میں اسحاق ڈار کے قائم ولا اور اپارٹمنٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کی بیرون ملک گاڑیوں کی فروخت اور ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق، اسحاق ڈار نے دو ملکی اور تین غیرملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

وزیر خزانہ اور تبسم اسحاق ڈار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بھی شئیر ہولڈرز ہیں۔ خدشہ ہے کہ اسحاق ڈار یا ان کے اہلخانہ بے نامی جائیداد فروخت نہ کر دیں۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ فروخت کے خدشے کے پیش نظر عدالت اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کرے۔

SHARE

1 COMMENT

  1. AS SLAMO ALEKUM WA REHMATULLAH
    I am a retired worker from PTCL i have served 42 years and me and my colleagues earned billions of RUPEES IN CLUDING FOREIGN
    CURRENCY BUT SUCH MOST CORRUPT FINANCE MINISTER ISHAQ DAR STOP OUR HALF PENSION AND OTHER FACILITIES MEDICAL,MEDICINES, SINCE LAST JULY 2010 OUR HALF PENSION OF 41000,INCLUDING 15500 WIDOWS
    SUFFERING FROM ACUTE TENSION AND NO ANY APPEAL HEARD BY HIGH LEVEL PRIME MINISTER,CHIEF JUSTICES
    SINCE JULY FIVE CHIEF JUSTICE CHANGE BUT NO ONE AWARD US JUSTICE IN SUCH ISLAMIC COUNTRY.
    THROUGH YOUR ****AALMI AKHBAR EDITOR WE THE PENSIONERS MERCY APPEAL HELP US AND SEND OUR APPEAL TO THEM FOR EARLY PAYMENT. ****ALMIGHTY ALLAH AWARD YOU RETURN INSHALLAH.

LEAVE A REPLY