ایس ایس پی حملہ کیس میں عمران خان بری

0
95

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بری کر دیا ۔

گزشتہ سماعت پرعمران خان کےپیش نہ ہونے پر بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2014ءمیں اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قائم کیے گئے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کرنے کے کیس میں عمران خان کو بری کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا ء کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ گزشتہ سماعت پرعمران خان کےپیش نہ ہونے پر بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک کے لیے مؤخر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

آج عمران خان ذاتی حیثیت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہیں ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کردیا گیا۔

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر 2014ء کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم ہوئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ ہاؤس اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر حملے سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

ان تمام مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما ضمانت پر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY