آن لائن ٹیکسی سروس لندن کی عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئی ہے اور عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ڈرائیوروں کو انگریزی کا ٹیصت دینا پڑے گا

اُوبرنے کہا تھا کہ وہ برطانوی دارالحکومت کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اس فیصلے کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ کرے گی جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی اُوبر ٹیکسی چلانے والے پرائیویٹ ڈرائیوروں سے انگریزی پڑھنے لکھنے کا ٹیسٹ لے گی۔

اُوبر نے لندن کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی گزشتہ برس اگست کے مہینے میں شروع کی تھی۔ لندن میں اُوبر کے جنرل مینیجر ٹام ایلویج کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اپنے اندازوں کے مطابق اس فیصلے سے تینتیس ہزار سے زائد ڈرائیور بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہم ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نئے اور غیر منصفانہ اقدامات کے خلاف اپیل کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY