ہالینڈ کی پارلیمان کے ایوان بالا نے منگل کے روز ایک قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت عوامی عمارات مثلاﹰ اسکولوں، حکومتی دفاتر اور ہسپتالوں میں چہرے پر نقاب لینے پر پابندی ہو گی۔
ایوان زیریں نے اس قانونی بِل کی منظوری 2016ء میں دی تھی جو برقعے اور چہرے کے نقاب پر مکمل پابندیوں کی کئی ناکام کوششوں کے بعد دی گئی تھی۔












