روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باجود اس پر عملدرآمد جاری رکھیں۔

سوچی میں آسٹریا کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد پوٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایرانی حکومت سے 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھنے کا کہا ہے۔

پوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اس معاہدے سے الگ ہو گئے ہیں اور یورپ اسے بچانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا لیکن اگر ایران اس معاہدے سے الگ ہوا تو سب نے اس کا الزام ایران پر ہی عائد کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY