بھارت میں پیر کو لاکھوں شہریوں نے حکومت کی کرنسی پالیسی کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں حصہ لیا۔
مودی حکومت نے قریب تین ہفتے قبل پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد بدعنوانی کی روک تھام اور شہریوں کو کالا دھن باہر نکالنے پر مجبور کرنا تھا۔
پیر کے دن ان عوامی مظاہروں کو ’یوم غضب‘ کا نام دیا گیا اور ان کی کال ملکی اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی۔ یہ مظاہرے خاص طور پر ان بھارتی ریاستوں میں کامیاب رہے جہاں صوبائی حکومتیں ملکی اپوزیشن جماعتوں کی ہیں












