جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ’یورپی فوج‘ کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔ چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی بالکل اسی طرح کا بیان جاری کر چکے ہیں۔ فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کے دوران میرکل کا کہنا تھا یورپی فوج کی تشکیل سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ان ممالک کے مابین دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔ چند روز پہلے فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یورپ کو امریکی فوج پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے۔ ان کے اس بیان پر امریکی صدر نے غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY