سرخ انگوروں کا ایک گچھا 17 لاکھ پاکستانی روپوں میں

0
1301

جاپان میں پہلی فصل کے سرخ انگوروں کا ایک گچھا 17 لاکھ پاکستانی روپوں میں نیلام کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں سرخ انگوروں کے ایک گچھے کو 1.2 ملین ین یعنی (تقریباً17 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا گیا ہے۔

جاپان کے شہر کانازاوا کی فروٹ مارکیٹ میں لائے جانے والے فصل کے پہلے سرخ انگوروں کے گچھے کی نیلامی میں کافی لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تاہم جاپان کی ایک سپر مارکیٹ نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ انگور خرید لیے۔

واضح رہے کہ جاپان میں پھلوں کی پہلی فصل کو نیلام کرنے کا رجحان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY