اسلام کو سمجھئے (10) شمس جیلانی

0
1022

میں نے گزشتہ مضمون میں دلائل دیئے تھے قرآن سےکہ یہ کلیہ درست نہیں جو عوام میں مشہور ہے کہ جس نے کلمہ پڑھ لیا وہ جنت میں جا ئےگا وہ دنیا میں جو کچھ چاہے کرتا پھرے؟ اور قارئین کو مشورہ دیا تھا جب تک سورہ قیامہ پڑلیں۔جنہوں نے پڑھا ہو گا وہ بھی اس نتیجہ پر پہنچ چکے ہونگے کہ ایسی گنجائش کہیں نہیں ہے ؟اگر وہ کلمہ گو ؤں میں سے ہیں اور جب موت آئے تو انہیں حالتِ ایمان میں ہونا چاہیئے؟ اور تمام علما ءاس بات پر متفق ہیں کہ گناہ ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا ؟کیونکہ ایمان اس کو روک دے گا کہ اللہ تعالی دیکھ رہا ہے۔اب بچت کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے کہ وہ ہے توبہ مرض الموت میں مبتلا ہونے سے پہلے کر لے؟ اگر یہ موقعہ بھی کسی نے کھو دیا تو دنیا میں جس طرح رحم کی درخواست کر نے کی اجازت ہوتی ہے اب اس کےپاس وہ بھی نہیں رہی؟ اور تو بہ کی شرا ئط اتنی سخت ہیں کہ شاید ہی کوئی پورا کر سکے۔ کیونکہ وہ پہلے حقوق العباد کو پورا کر نے سے مشروط ہیں جس کو پورا کر نا تقریباً ناممکن ہے؟ہم لوگ بہت سے کاموں کو گناہ سمجھتے ہی نہیں؟ مثال کے طور پر لوگوں اپنے گھروں میں زیادہ پانی حاصل کر نے کے لیئے پمپ لگا ئے ہوئے ہیں۔

زمیندار ہر وہ کام کرتے ہیں رشوت دیکر کہ نہر وں سے آخر تک پانی پہنچتا ہی نہیں راستے میں غائب ہوجاتا ہے اس طرح وہ لاکھوں کروڑوں انسانوں کی حق تلفی کرتے ہیں؟ لو گ بنکوں سےرقم ادھارلیتے ہی نہ دینے کے ارادے سے ہں ۔پھر اثر رسوخ استعمال کر کے اس کو معاف کرالیتے ہیں ۔اس ادارےکے جو شیر ہولڈرزہیں وہ اربوں اورکھر بوں کی تعداد میں ہیں کہاں کیسے ادا ئگی کریں گے کیسے معافی مانگ سکیں گے۔

ہر عقلمند کا جواب نفی میں ہوگا۔ لہذا خاص طور پر ان تمام اداروں میں بے ایمانی نہیں کر ناچاہیئے جو سرکاری یاپھر ان کمپنیو ں کے ہوں جن کے حصہ دار ساری دنیا میں پہلے ہوئے ہوں۔ جبکہ جو واقعی بینک کرپٹ ہوگئے ہیں ان کے لیئے اسلامی حکومت میں گنجائش ہے کہ جوان کے پاس ہے وہ لے لیا جائے اگر کمی ہے تو حکومت بیت المال سے پوری کرے؟ اگر آپ حضورﷺکی سیرت مبارکہ میں جا ئیں گے تو دیکھیں گے کہ حضورﷺ اس وقت تک نمازِ جنازہ نہیں پڑھاتے تھے جب تک کہ اس کا قرضہ ادا نہ ہو جا ئے۔ اسذمہ داری میں اس زمانے کہ قبائل ذمہ دار تھے وہ ادا کر دیتے تھے۔ اگر کوئی موت سے پہلے توبہ کر کے مرا ہے تو اللہ سبحانہ تعالیٰ معاف کر دیں تووہ مالک ہیں۔ ورنہ اسے سزا بھگتنا ہوگی اس سے بہتر ہے کہ وہ گناہ کرے ہی نہ اگر ہوگیا ہے تو توبہ کر لے؟ ورنہ جنہوں نے نہ دینے کی نیت سے قرضےلیئے ہونگے تواللہ تعالیٰ ان سب کو دلوائے گا جنہوں نہ دینے کی نیت سے لیئے ہو نگے۔ اگر کوئی مرا اور اسکی دینے کی نیت تھی تو کسی حد تک چھوٹ ہے؟ یاد رکھیں جو نیتوں کے معاملات ہیں ان کا فیصلہ نیتوں پر اس دن ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔

اس سلسلہ میںاتنی وعیدیں ہیں اتنے ڈراوے ہیں کہ اس چھوٹے سے مضمون میں نہیں آسکتے لہذا اس موضوع کو میں یہیں چھوڑتاہوں؟ اس دعا کے ساتھ کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ ہم سب کو جہنم کے عذاب سے بچا ئے۔(امین) اسی لیئے حضور ﷺ نے فرما یا کہ اس کی رحمت کے بغیر کو جنت میں نہیں جا ئے گا۔ صحابہ کرام ؓ نے سوال کیا کہ حضورﷺ آپ بھی؟ فرمایا ہاں! مگر مجھےﷺ اس رحمت نے ڈھانپ رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY