دوست عزیز ہمدم دیرینہ عرفان کھوسٹ کے فارم ہاؤس پر یادگار دن

0
2353

تین مارچ ۲۰۲۰ بروز منگل پاکستان کے ریڈیو ٹی وی تھیٹر اورفلم کے معورف اور مقبول اداکار عرفان کھوسٹ ابن سلطان کھوسٹ اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار دن گزارا۔میں عرفان سے کوئی ڈھائی عشرے کے بعد ملا لیکن ایک لمحے میں اپنے فارم ہاوس پر منتظر کھڑے عرفان نے بغلگیر ہو کر جیسے اس طویل فاصلے کو انتہائی مختصر کر دیا اپنی سلیقہ مند بہووں سے ملوایا نہایت پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا میری درخواست پر اپنی وڈیو ریکارڈنگ کروائی اور پھر ہم دونوں برسوں برسوں پرانی باتیں کرتے رہے اپنے اپنے والد اور انکی دوستیوں کا ذکر کیا

لاہور ریڈیو کے کتنے ہی لوگوں کو یاد کیا جنکو ادارہ اور ادارے کے لوگ بھی بھلا چکے ہیں۔ میرے ساتھ شاہین اشرف علی اور انکے شوہر اشرف علی بھی تھے جو ہمہ تن گوش ماضی کی ان کہانیوں کو سُن رہے تھے، شاہین کو عرفان سے ملنے کا پاگل پن کی حد تک اشتیاق تھا جو پورا ہو گیا۔ ایک بہت بڑا سرپرائز بھی عرفان کھوسٹ نے مجھے دیا کہ نشریات کی دنیا کے دو بڑے ناموں یاسمین طاہر اور نعیم طاہر کے ساتھ انکے جوانسال اداکار بیٹے علی طاہر کو بھی مدعو کر رکھا تھا۔میں نعیم اور یاسمین سے بھی طویل عرصے کے بعد ملا اور انکے بیٹے سے پہلی بار۔ انکی آمد پر ماضی کی یادوں کا سفر مزید ماضی میں چلا گیا۔

ریڈیو کا وہ زمانہ جب ریڈیو واقعی عوام کے دلوں پر راج کرتا تھا۔ میں نے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نعیم طاہر کی بھی وڈیو ریکارڈنگ کی کہ وہ کس طرح ریڈیو میں وارد ہو ئے۔ اس ایک روز میں ہم جیسے کئی برس چھوٹے ہو گئے، عرفان نے ہمیں اپنی گاڑی پر گھر سے بلوایا اور انکی بہو نے واپس گھر چھوڑا۔ واپسی میں وعدہ لیا کہ بھابھی ماہ پارہ اب جب لاہور آئیں گی تو میری مہمان ہو نگی۔ اس یاد نگر کی تفصیل جلد ہی لکھونگا عرفان کھوسٹ اور نعیم طاہر کی وڈیوز کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرفان تمہاری محبت کا شکریہ، نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کا بہت شکریہ، علی طاہر کی والدین جیسی محبت کا شکریہ، عرفان کی دونوں بہووں کی محبت، مہمانداری توجہ کا شکریہ۔اللہ کریم مزید عزت دے۔آمین

SHARE

LEAVE A REPLY