ائر پورٹ پر تشدد،3ایف آئی اے اہلکار ذمے دار قرار

0
144

اسلام آباد ائرپورٹ پر خواتین مسافروں پر تشدد کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی،ایف آئی اے کے انسپکٹر اور دو خواتین اہل کاروں کو ذمے دار قرار دے کر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن نے ناروے جانے والی خاتون فوزیہ عمر اور اس کی والدہ پر تشدد کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ حکام کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شفٹ انچارج ایف آئی اے کے انسپکٹر نبیل اختر کو معاملہ نہ سنبھالنے، لیڈی اہل کار غزالہ کو خواتین پر تشدد کرنے اور لیڈی اہل کار شہنیلا کو اپنا ڈیسک چھوڑنے پر ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ میں تینوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے 7روز میں جواب طلب کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY