شہزادہ ہیری کاامریکی اداکارہ میگن مرکل سے منگنی کا اعلان

0
106

برطانوی شہزادے ہیری نےامریکی اداکارہ میگن مرکل سے منگنی کا اعلان کیا ہے، دونوں کی شادی اگلے سال موسم بہار میں ہوگی،اس سلسلے میں شاہی محل سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
برطانوی شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی منگنی کا اعلان کردیا،پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مرکل کی شادی اگلے سال ہوگی،ولی عہد اور پرنس ہیری کے والد شہزادہ چارلس نےاپنے صاحبزادے کی امریکی اداکارہ سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی شاہی خاندان کے اعلامیئے کے مطابق پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ کی شادی اگلے سال موسم بہار میں ہوگی ،پرنس ہیری کی عمر 33 سال جبکہ میگن کی عمر 36سال ہے۔
دونوں کی پہلی ملاقات گزشتہ سال جولائی میں ہوئی ،کچھ ماہ قبل پرنس ہیری نے اپنی دوستی کی تصدیق کی تھی ،یاد رہے کہ شہزادہ ہیری آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY