براک اوباما کی نئی کتاب: سابق صدر زرداری نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو ’خوشی کی خبر‘ قرار دیا

0
709

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بارے میں مطلع کرنا ان کے اندازے سے زیادہ آسان تھا۔

باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے صدر آصف زرداری تھے اور انہوں نے ان کی پوزیشن کو  سمجھا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس کارروائی کا نقصان زرداری کو ہی ہوگا۔

براک اوباما اپنی نئی کتاب ’اے پرامسڈ لینڈ‘ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں نیوی سیلز کے آپریشن میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اُن کا خیال تھا کہ سب سے مشکل فون کال پاکستانی صدر آصف زرداری کو ہو گی کیونکہ اس واقعے کے بعد ان پر پورے ملک سے دباؤ ہو گا کہ پاکستان کی سالمیت کی تضحیک ہوئی ہے۔

وہ لکھتے ہیں کہ ‘میں توقع کر رہا تھا کہ یہ کافی مشکل کال ہو گی لیکن جب میں نے ان سے رابطہ کیا تو ایسا بالکل نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی رد عمل ہو، یہ بہت خوشی کی خبر ہے۔‘

اوباما لکھتے ہیں کہ صدر آصف زرداری اس فون کال پر واضح طور پر جذباتی تھے اور انھوں نے اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا جنھیں ’القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔‘

باراک اوباما نے کہا کہ اس وقت کے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کارروائی کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ اتحادی ملک کے اندر فوجی کارروائی کا حکم خود مختاری کی خلاف ورزی ہوگا، مگر ہم القاعدہ کے سربراہ کے خلاف اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY