شام اور روس نے غوطہ میں فضائی حملے دوبارہ سے شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی حکام نے دوما میں موجود جیش الاسلام نامی تنظیم کو ہتھیار ڈالنے یا حملوں کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ اس سلسلے میں روس نے اس تنظیم کو چند دنوں کی مہلت دی ہے۔ جیش الاسلام اور روس کے مابین مذاکرات گزشتہ روز ہی اختتام پذیر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری نے کہا ہے کہ شامی دستوں نے دوما کے اطراف گشت شروع کر دی ہے۔ دوما غوطہ میں باغیوں کے زیر اثر آخری علاقہ ہے

SHARE

LEAVE A REPLY