سلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ’ر‘ محمد صفدر نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا جو بھی فیصلہ آئےپاکستان کے باشعور عوام پہلے کی طرح اس فیصلے کو بھی مسترد کر دیں گے۔

مانسہرہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کا خاندان قیدوبند کی صعوبتوں سے گھبرانے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے عوام اس سے اچھی طرح باخبر ہیں جبکہ میاں نواز شریف اور مریم نواز ضرور واپس آئیں گے۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ ووٹ اور عدلیہ کے تقدس کی بحالی اور مشرف کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مشن جاری رکھے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY