آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 30 دہشت گردوں کی سزائےموت کے بلیک وارنٹس پر دستخط کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزا پر عمل درآمد کے لئے بلیک وارنٹس پر دستخط کردیے ہیں، ان دہشت گردوں کو بھیانک جرائم میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

ئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کئے گئے ہیں وہ آرمی پبلک اسکول، سیدو شریف ایئر پورٹ حملے، ایف سی اہلکاروں اغوا اور ان کے سر قلم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY